نئی دہلی، 4؍اکتوبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے لیسوتھو کے یوم آزادی کے موقع پر وہاں کی عوام اور حکومت کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔لیسوتھو کے بادشاہ لیتسی تیرتے کو بھیجے پیغام میں صدر نے کہا کہ میں نے ہندوستان کی عوام اور حکومت اور خود اپنی طرف سے عزت مآب جناب لیسوتھو کی حکومت اور وہاں کی عوام کو یوم آزادی کی نیک خواہشات اور مبارک باد دیتا ہوں۔ہندوستان اور لیسوتھو طویل عرصے سے دوطرفہ رشتوں کو شیئر کرتے ہیں، جو حالیہ برسوں میں اور بھی مضبوط اور متحرک ہوئے ہیں۔ہماری شراکت داری مشترکہ مفاد کے مسائل کی سمجھ پر مبنی ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے تعلقات دونوں ممالک کی عوام کے باہمی فائدے کو خوشحال بنانے کے لیے جاری رہیں گے۔